30 جون 2011 - 19:30

لیبیا کے ڈکٹیٹر قذافی نے فرانس ، برطانیہ اور نیٹو سے خفیہ مذاکرات کئےہیں۔

ابنا: اس اخبار کی ویب سائٹ نے لیبین ذرایع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ لیبین ڈکٹیٹر نے اپنے ایلچيوں کو فرانس برطانیہ اور نیٹو بھیج کر خفیہ مذاکرات کئےہیں۔ قذافی کے ایلچيوں نے برطانیہ،فرانس اور نیٹو کو یہ پیغام دیا ہےکہ قذافی اقوام متحدہ کے تحت نیٹو اور انقلابیوں سے جنگ بندی کرنے کو تیار ہیں۔ اس اخبار نے لکھا ہےکہ قذافی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکین سے تحفظ کے خواہاں ہیں تاکہ لیبیا کا اقتدار چھوڑنے کےبعد ان کے خلاف قانونی کاروائي نہ کی جاسکے۔ ادھرعرب لیگ میں لیبیا کی عبوری کونسل کے نمائندے نے بھی کہا ہےکہ قذافی اپنے گھرانے کےساتھ لیبیا سے نکلنا چاہتےہیں لیکن ان کی شرط ہےکہ ان کےخلاف قانونی کاروائي نہ کی جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت